Mar 01, 2018 01:51 pm
views : 536
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 311 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،311 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات (1 مارچ
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 311 پوائنٹس کے اضافے ساتھ 43551 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 220 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 156 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،58 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 6 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔