لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ انیشیٹو کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کے چوتھے مرحلے کی تقریب
وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ انیشیٹو کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کے چوتھے مرحلے کی
تقریب ایوان اقبال میں ہوئی جس میں لاہور کے میڈیکل کالجز کے طلبہ و طالبات
میں 3215لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے , صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی
گیلانی نے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے،اس موقع پرپنجاب پولیس کے چاق و
چوبند دستے نے طلبہ و طالبات کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
تقریب میں علامہ اقبال میڈیکل کالج ، فاطمہ جناح میڈیکل کالج، سروسز
انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز چلڈرن ہسپتال ،
لاہور جنرل ہسپتال، ڈی مونٹ مورینسی کالج آف ڈینٹسٹری ، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف
کارڈیالوجی ، انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم
کئے گئے ۔
صوبائی وزیرنے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت صرف میرٹ کو ترجیح اول
گردانتی ہے ، چوتھے مرحلے میں کل 7 ارب روپے کی لاگت سے 1لاکھ 16 ہزار
ہونہار طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔