کراچی،آئی جی سندھ کی ذیر صدارت ڈرائیونگ لائسنس برانچز سندھ کے مجموعی امور کا جائزہ اجلاس
سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اس اجلاس میں ڈی آئی جی ڈی ایل سندھ فرحت
احمدجونیجو,ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرزسندھ نعیم شیخ کے علاوہ اے آئی جی آپریشنز
سندھ اور اے آئی جی ایڈمن سی پی او سمیت سی پی ایل سی کے نمائندوں اور
نیشنل بنک آف پاکستان کے وفد نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کو ڈی آئی جی ڈی ایل نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تیاری کے حوالے
سے اینڈرائیڈ اور آئی اوز سافٹ ویئر استعمال کیا جارہا ہے اور سافٹ ویئر کے
سلسلے میں درپیش ایشوز99فیصد حل کرلیئے ہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ سے جاری
ڈرائیونگ لائسنس کارڈ اپنی پرنٹنگ اور ڈیزائننگ کے لحاظ سے پاکستان بھر میں
نمایاں خصوصیت کا حامل ہے۔
فرحت احمد جونیجو کا کہنا تھا کہ ناظم آباد,کورنگی,
حیدرآباد,میرپورخاص,سکھر اور شہیدبینظیرآباد کی برانچز مرکزی ڈرائیونگ
لائسنس برانچ کلفٹن سے آن لائن ہیں جہاں سے کراچی کے صارفین کو تین سے چار
جبکہ دیگر اضلاع کے صارفین کو چار سے پانچ روز میں انکے ہوم ایڈریس پر
ڈرائیونگ لائسنس کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے مذید بتایا کہ مذکورہ تمام ڈی ایل برانچز کی تزئین وآرائش ومرمت
کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ فرنیچرز وغیرہ کی خریداری تمام تر قواعد وضوابط
کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے یقینی بنائی جارہی ہے۔
آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ ڈرائیونگ لائسنس کے جملہ امور کی فیس کلیکشن
میکنزم کو مذید مؤثر بنایا جائے اور اس حوالے سے ماہانہ بنیاد پر مجموعی
تفصیلات پر مشتمل سند برائے ملاحظہ ارسال کی جائے تاکہ ڈی ایل برانچز کے
مجموعی امور میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے مذید کہا کہ کلیکشن میکنزم کے تحت فیسوں وغیرہ کی مد میں حکومت
سندھ کو منتقل ہونیوالی تیس فیصد رقم کی محکمہ پولیس کو منتقلی کے لیئے بھی
باقاعدہ میکنزم ترتیب دیا جائے تاکہ جامع سفارشات برائے منظوری حکومت سندھ
کو ارسال کی جاسکیں۔