Mar 01, 2018 02:56 pm
views : 594
Location : Nau Hisar
Quetta- Four Security Personnel Martyred,Six Injured In Attack
کوئٹہ ،نواحی علاقے نوحصار میں مبینہ خود کش حملے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید ،6 زخمی
کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں خود کش حملے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار
شہید اور 6 زخمی ہو گئے، خود کش حملہ کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں ایف
سی اور لیویز کے کیمپ پر کیا گیا،زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل
کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق
دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد
اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ
کے علاقے نوحصارمیں ایف سی کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
شہید اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہترین طبی
سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ دہشتگردی کے
خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے اور دہشت گردوں
کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔