Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 01, 2018 03:25 pm views : 458

Location : Old KMC Building

Karachi- City Council Meeting
  • Urdu

کراچی،سٹی کونسل کا اجلاس بد نظمی کا شکار

کراچی سٹی کونسل اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی، ہال مچھلی بازار بن گیا، میئر کراچی اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے درمیان نوک جھونک ہوئی، اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی تو وسیم اختر نے پندرہ منٹ میں ہی ختم کردیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہاکہ کے ایم سی کے پانچ ارب روپے غائب ہوتے ہیں میئر کو اس کا حساب دینا چاہیئے دوسال کونسل کو ہوگئے لیکن کوئی نتیجہ نہیں ہے میئر کو کراچی کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں اجلاس صرف ٹھیکیوں کی منظوری کے لیے رکھا جاتا ہے، کرم اللہ وقاصی کا کہنا تھا کہ یہی نیلامی نعمت اللہ خان کے دور 2003میں 7کروڑ میں ہوئی اب یہ 25کروڑ میں ہونی چایئے مگر اسے 3کروڑ میں کر کے اپنے لو گوں کو نوازنے کا عمل جاری رکھا گیا ہے،
تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ آج کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے صرف 72 ارکان حاضرتھے اس طرح میئراعتماد کھوچکے ہیں دس سال حکومت سندھ اور تیس سال ایم کیو ایم کواس شہر پر حکمرانی کرتے ہوگئے شہر آج بھی گندگی کا ڈھیر ہے پینے کا پانی نہیں ہے ایم کیو ایم کے چیئرمینوں نے نئی نئی گاڑیاں خریدلی ہیں یہ پیسے کہاں سے آئے ہیں۔
جماعت اسلامی کے پا رلیمانی لیڈرجنید میکاتی نے کہاکہ آج کے اجلاس کی حاضری سے میئر کراچی کا پول کھل گیاہے۔ میئرکراچی وسیم اخترکی وجہ سے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، ساڑے 26 ارب روپے کا فنڈ پہلے کھا چکے ہم وسیم اختر کو وارننگ دیتے ہیں ہم تحریک عدم اعتماد کا بھی سوچ رہیں ہے چار مہینے ہوگئے یہ شہر ڈپٹی میئر سے محروم 3 کروڑ میں انھوں نے کراچی کی پارکنگ کو بھیج دیا گیا سارے ٹھیکے کرپشن کی نظر ہوگئے ہے ۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved