Mar 01, 2018 05:03 pm
views : 453
Location : Different Areas
Peshawar- Public VOXPOP About Petroleum Prices
پشاور،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،شہری حکومت سے نالاں
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
گیا ہے، وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3روپے 56پیسے
اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 88روپے7 پیسے فی لیٹر ہوگئی
ہے ،ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد
اس کی نئی قیمت 98 روپے45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہری حکومت سے
نالاں دکھائی دے رہے ہیں شہریوں کو کہنا ہے کہ جب سے 2018 شروع ہوا ہے
حکومت نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں صرف اضافہ ہی کیا ہے۔
ایک دکاندارنعمت خان کا زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
کہنا تھا کہ حکومت کبھی بجلی کبھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرتی رہتی
ہےجو نہیں ہونا چاہیے۔
ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ میری آمدنی اتنی نہیں ہے جتنا خرچ حکومت پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے بجائے کم کرے۔
ایک نوجوان کا کہنا تھا حکومت اپنا رونا روتی رہتی عوام کی جانب نہیں دیکھتی،حکومت نے مہنگائی کے علاوہ عوام کو دیا ہی کیا ہے۔
ایک شہری بلال خان کا کہنا تھا کہ جب سے2018 شرع ہوا ہےحکومت پیٹرول بم گراتی آرہی ہے۔
سینیئر صحافی آفتاب اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی کر کے عوام کی
کمر توڑ دی ہے،ہماری گزارش ہے کہ حکومت پیٹرول کے ساتھ دیگر اشیا کی قیمتیں
بھی کم کرے۔