لاہور،نیب روز بلائے گی تو روز آؤں گا، ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو قوم کے سامنے معافی مانگوں گا،علیم خان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ میں چیلنج کرتا
ہوں کہ کوئی وزیر حلف دے کہ میں نے کرپشن کی ہے،یہاں کسی سیکرٹری کو بھی
جرات نہیں کہ وزیراعلیٰ کو شامل کیے بغیر کرپشن کرے،احد چیمہ نے ایسا کیسے
کر لیا، نیب روز بلائے گی تو روز آؤں گا، ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی
تو قوم کے سامنے معافی مانگوں گا، انشااللہ ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت
نہیں ہوگی۔
نیب لاہور میں پیشی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں 2003 کا
حساب کیوں لیا جارہا ہے، نیب نے احتساب کرنا ہے تو بڑی مچھلیوں کا کرے،
مینڈکوں کا نہیں۔
عبدالعیم خان نے مزید کہا کہ 5 سال حلقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام
کروائے، کبھی کسی ٹھیکیدار سے چائے بھی نہیں پی، جو کاروبار 20 سال پہلے
کرتا تھا وہی اب کرتا ہوں۔