Mar 01, 2018 06:04 pm
views : 620
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises by 270 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 270 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات (1 مارچ
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
270 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43510 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 367 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 219 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،124 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 24 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔