اسلام آباد،سربراہ عوام مسلم لیگ شیخ رشید کی ذرائع ابلاغ عامہ کےنمائندوں سے گفتگو
اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ کیخلاف شیخ رشید کی درخواست کی سماعت
ہوئی ، سربراہ عوامی مسلم لیگ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن کا
وکیل عدالت میں پیش نہ ہو ا،عدالت نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ نوٹس جاری
کرتے ہوئے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ کیخلاف شیخ رشید کی
درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے سماعت
کی،شیخ رشید نے سینیٹ فارم کی شقوں کوچیلنج کررکھاہے۔
سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا
کہنا تھا کہ حلف نامے،قومیت،کوڈ آف کنڈیکٹ،سزایافتہ نہ ہونےسمیت انیس
تبدیلیاں کی گئی ہیں ، تبدیلیوں کے ساتھ سینیٹ انتخابات کالعدم ہوسکتے ہیں
اورکامیاب سینٹرزسپریم کورٹ سے بھی نااہل ہوسکتے ہیں ۔
شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف اورحکومت جس طرح کی ترمیم کررہے ہیں ایسے میں
تو آئین سے باسٹھ اورتریسٹھ بھی نکال دیا جائے تاکہ ان کیلئے راہیں ہموار
ہوجائیں،قوم کی بد نصیبی ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی آئینی ذمہ داریاں نہیں
سمجھتیں،ختم نبوت کے معاملے پر بھی سب اندر سے ملے ہوئے تھے،صرف عوامی مسلم
لیگ نے معاملہ اٹھایا۔