ڈیرہ اسما عیل خان،ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار کرالی
ڈیرہ اسما عیل خان میں اسسٹنٹ کمشنر فہید اللہ خان کی قیادت میں ضلعی
انتظامیہ نے محکمہ موسمیات اور پی ٹی سی ایل کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت
کی چار کنال سے زائد اراضی واگزار کرالی آپریشن میں ٹی ایم اے سی اینڈ
ڈبلیو اور پولیس نے حصہ لیا جبکہ ہیوی مشینری کا استعمال بھی کیا گیا۔
ڈیرہ اسما عیل خان کے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی کی ہدایت پر
اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے ہیوی میشنری کے
ہمراہ محکمہ موسمیات اور پی ٹی سی ایل کے قبضے میں چار کنال سے زائد اراضی
جس پر دیوار تعمیر کی گئی تھی کو گرا دیا ۔
آپریشن میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ٹی ایم اے اور پولیس نے بھی حصہ لیا اس
موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں
سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس زمین پر 1962سے مختلف اداروں نے قبضہ
کیا تھا جیسے آج وگزارا لیا ہے جیسے ایک جانب دریا سندھ کو جانیوالا روڈ
کشادہ ہو جائے گا جبکہ دوسری جانب روڈ کے ساتھ گرین بیلٹ بنا کر اس جگہ کو
رفائے عامہ کیلئے استعمال کیا جائیگا ضلعی انتظامیہ ان تمام عناصر کو یہ
پیغام دیتی ہے کہ جس کسی نے بھی سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے وہ اسے
چھوڑ دے ہم پچھلا حساب نہیں مانگتے لیکن سرکاری زمین پر کسی کو قابض نہیں
رہنے دینگے۔