Mar 01, 2018 08:17 pm
views : 562
Location : Punjab Assembly
Lahore- Law Minister Rana Sanaullah Media Talk
لاہور،عمران کا فارمولا ہے اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے، مجھے پتہ ہے عمران خان کو کون چٹ دیتا ہے، رانا ثنا اللہ
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی زندگی کی
طرح ذاتی زندگی میں بھی جھوٹ بولتے ہیں کیونکہ انہوں نے ریحام خان سے شادی
کی تاریخ پر جھوٹ بولا تھا اور ان کی پنکی سے شادی کی تاریخ بھی جھوٹ پر
مبنی ہے، عمران خان کے گھر کے نقشے کی طرح ان کا نکاح بھی جھوٹا نکلے گا
اور پنکی سے شادی یکم جنوری 2018 کو ہوئی اور اعلان بعد میں کیا گیا ،اگر
عمران خان کا نکاح سچاہے تو رجسٹرڈ کیوں نہیں کرواتے۔
پنجاب اسمبلی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی
وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ عمران کا
فارمولا ہے اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے، مجھے پتہ ہے عمران خان کو کون
چٹ دیتا ہے، آج کل عمران خان شہبازشریف اور پنجاب حکومت پر دو الزامات لگا
رہے ہیں، فیصل سبحان کے کردار پر عمران خان بڑی بات کررہے ہیں کیونکہ یہ
فال پنکی پیر نے نکالی ہے حالانکہ فیصل سبحان کا ملتان میٹرو سے کوئی تعلق
نہیں ہے، سبزہ زار واقعے میں عابد باکسر ایس ایچ او تھا لیکن وہ پولیس
مقابلہ میں ملوث ہی نہیں تھا، عمران خان نے دو سال میں پنکی پیر والا کام
کیا ہے جس کی بنیاد پر عابد باکسر کو ان کی شاگردی اختیار کرنی چاہیے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ جھوٹا انسان بار بار جھوٹ بولتا ہے، عمران خان جھوٹ
بول کر عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان نے کہا کہ عابد باکسر نے
اعتراف کیا کہ اس نے 250 افراد کو شہباز شریف کے کہنے پر قتل کیا حالانکہ
حقیقت یہ ہے کہ عابد باکسر کے خلاف پنجاب پولیس کے پاس مجموعی طور پر 12
مقدمات ہیں، اس کے خلاف ایک بھی مقدمہ جعلی پولیس مقابلے کا نہیں ہے، اس کے
خلاف قتل کے دو مقدمات جبکہ 6سے 7مقدمات جائیداد پر قبضے کے ہیں۔