اسلام آباد، بغیر سمجھے الزام تراشی کرنے والا شخص نہیں ہوں ،ہم میں اور عمران خان میں بہت فرق ہے،نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ بہتان تراشی، جھوٹ اور الزامات
کی بارش کرنے والے آدمی نہیں اور یہی فرق مجھ میں اور عمران خان میں ہے۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بغیر سمجھے الزام تراشی کرنے والا
شخص نہیں ہوں ،ہم میں اور عمران خان میں بہت فرق ہے، میں ان کی طرح ہرموضوع
پر نہیں بولتا۔
نواز شریف کہا کہ بنی گالا میں عمران خان کے گھر کے جعلی سرٹیفکیٹ کا علم
ہوا،کسی نتیجے پر پہنچ کر بات کروں گا، تصدیق کئے بغیر بات کرنے والا نہیں۔
صحافی نےنواز شریف سے سوال کیا کہ کیا آپ سپریم کورٹ میں جاری اس مقدمے میں
فریق بنیں گے تو انہوں نے کہا کہ میں عمران نہیں کہ ایک کان سے کوئی بات
سنوں اور میڈیا پر بول دوں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کل سے عمران خان کے بنی گالہ والے گھر کا
ایشو چل رہا ہے، وکلاء اور دیگر سے عمران خان کی اراضی سے متعلق جعلی
دستاویزات کی خبروں کا جائزہ لے رہے ہیں، اس متعلق حقائق سامنے آئیں گے تو
بات کریں گے، بابر اعوان اس گھر کو غیر قانونی کہتے تھے اورآج ان کےوکیل
ہیں، اس کے بعد دیکھتے ہیں بابر اعوان کس کے وکیل ہوں گے جبکہ حتمی مشاورت
کے بعد فیصلہ کروں گا۔