Mar 01, 2018 09:50 pm
views : 575
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- MQM Bahadurabad Group Media Talk
اسلام آباد،ایم کیو ایم ایسی تنظیم بنے گی جو پاکستانی سیاست کا تعین کرے گی ،خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق سربراہ اور رکنِ قومی اسمبلی
ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی کنوینر شپ کے معاملے میں الیکشن کمیشن کے دائرہ
اختیار کو چیلنج کر دیاہے،الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر
شپ کے معاملے میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق ستار کی
درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
سماعت سے قبل ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بہادرآباد
گروپ کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت تمام رہنماؤں کے
دلوں میں فاروق ستار بھائی کے لیے آج بھی عزت ہے،مگرنہ جانے فاروق ستار
میڈیا پر ایسی باتیں کیوں کررہے ہیں، فروغ نسیم نے اس امید کا اظہار کیا کہ
معاملات حل ہوجائیں گے۔
ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ
مسئلہ کنوینرشپ کا نہیں بلکہ اصولوں کا ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم
ایسی تنظیم بنے گی جو پاکستانی سیاست کا تعین کرے گی۔