کراچی،چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کی پیر پگارا سید صبغت اللہ راشدی سےملاقات
چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے پیر پگارا سید صبغت اللہ راشدی سے
کنگری ہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات میں صدر پی ایس پی انیس قائم خانی، رضا
ہارون، ڈاکٹر صغیر، اشفاق منگی اور وسیم آفتاب سمیت صدرالدین شاہ، سردار
رحیم ،ارباب رحیم، عرفان اللہ مروت، نند کمار اور مظفر شاہ بھی شریک
تھے،ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال
کا کہنا تھا کہ پیر صاحب پگارا نے لنچ پر مدعو کیا تھاہم سیاسی لوگ ہیں اور
ملک کے سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی جبکہ سینیٹ کے انتخابات ،آئندہ
انتخابات پر بھی گفتگو کی گئی ہم سب بھائی ہیں ملکر ایسا راستہ نکالیں گے
کہ سندھ کے لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں۔
اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلا م رحیم کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہم سب آپس میں پانچ کے قریب سیٹیں نکال لیں۔