Mar 02, 2018 02:44 pm
views : 517
Location : Krishna Mandir Ravi Road Lahore
Lahore- Hindu Community Celebrating Holi
لاہور،راوی روڈ پر واقع کرشنا مندر میں ہولی کی رنگا رنگ تقریب
ملک بھر میں ہندو برادری ہولی کا تہوار اپنے مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی
ہے، ایک دوسرے پر رنگ پھینکا جائے رہا ہے اور رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
بھی کیا جا رہا ہے، جبکہ صوبائی دارالحکومت میں ہولی منانے کی بڑی تقریب
کرشنا مندر راوی روڈ پرمنعقد ہوئی ،ہولی کی تقریب میں ہندو برادری سے اظہار
یکجہتی کے لئے مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب کے افراد بھی شرکت کررہے ہیں۔
ہندو برادری کے افراد کو کہنا ہےکہ تمام مذاہب کے لوگوں کو انکے مذہبی
تہوار منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے،ہم پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے
بھی دعائیں کر رہے ہیں۔
تقریب میں شریک مسلمان لڑکی انیلا کا کہنا تھا کہ یہاں پر ہندو مسلمان ،عیسائی ،سکھ اور دیگر مذاہب کے افراد موجود ہیں ۔
عیسائی خاتون رومنا کا کہنا تھا کہ ہم تمام یہاں پر ہولی کا تہوار منارہے ہیں اور اس سے مذہبی رواداری کو بھی فروغ مل رہا ہے۔
سنیتا ملہوترا کا کہنا تھا یہاں پر تمام مذاہب کے لوگوں کو انکے مذہبی
تہوار منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے،جبکہ یہاں دیگر مذاہب ے لوگ بھی ہمارے
ساتھ ہولی منا رہے ہیں،اس موقع پر ہم پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے
بھی دعائیں کر رہے ہیں،پاکستان زندہ باد۔