سکھر، گھروں پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مرد اور خواتین کا احتجاج
سکھرمیں اروڑ کے رہائشی مر داور خواتین نے گھروں پر حملہ کرنے والے ملزمان
کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے میں سینکڑوں مر داور خواتین
شامل تھے ، احتجاجی مظاہرے کے شرکاءِ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے
جن پر انہوں نے اپنے حق کے حصول اور با اثر ملزمان کے خلاف نعرے درج کئے
ہوئے تھے ۔
سکھر پریس کلب کے باہر مظاہرے کے شرکاءِ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز با اثر
ملزمان نے انکے گھروں پر حملہ کرکے گھریلو سامان نظر آتش کیاتھاجس پر
متاثرین نے ملزمان کے خلاف دبر تھانے میں این اوسی درج کروائی تھی جبکہ
چوبیس گھنٹے سے زائد وقت گزر چکاہے لیکن پولیس نے کوئی گرفتاری نہیں کی ۔
مظاہرین نے کہا کہ بااثر ملزمان زمین اور گھر خالی کرنے کیلئے دھمکیاں بھی دے رہے ہیں لیکن انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی۔
مظاہرین کا حکومت اور اعلیٰ افسران سے مطالبہ ہے کہ گھروں پر حملہ کرنے
والے ملزمان کو فوری گرفتار کیاجائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیاجائے ۔