Mar 02, 2018 04:20 pm
views : 577
Location : Different Places
Karachi- VOXPOP About Petrol Prices
کراچی،پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے حوالے سے شہریوں کی رائے
حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرادیا، وزارت خزانہ نے پٹرولیم
مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا
نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے 56 پیسے اور ڈیزل 2 روپے62 پیسے فی لٹر
مہنگا جب کہ مٹی کا تیل 6 روپے28 پیسے اورلائٹ ڈیزل ایک روپے فی لٹر مہنگا
کیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 88 روپے7 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔
شہریوں نے پیٹرلیم مصنوعات میں اضافے کو عوام دشمنی قرار دے دیا ہے ،شہریوں
کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکمران عوام کا خون چوس
رہے ہیں،حکومت سوچ رہی ہےکہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر بجٹ خسارہ پورا کرے
گی۔
ایک شہری شیرافضل کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا
تھا کہ کہ اگر عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں تو پیٹرول مہنگا
کنا سمجھ میں آتا ہے،حکومت سوچ رہی ہےکہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر بجٹ
خسارہ پورا کرے گی۔
ریحا ن کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی ہے جو پیٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہوتا ہے۔
انتھونی کا کہنا تھا کہ حکومت ہر مہینے پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرتی آرہی ہے،جو سراسر زیادتی ہے۔