Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 02, 2018 05:14 pm views : 530

Location : Different Places

Islamabad- Petrol Price Hike, Public Views
  • Urdu

اسلام آباد ،پیٹر ول کی قیمتوںمیں اضافے کے حوالے سے شہریوں کی رائے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے،شہریوں نے حکومتی اقدام کو عوام دشمنی قرار دے دیا ہے،شہریوں کا کہناہے کہ ملک میں ایسی حکومت آجائے جو عوام کے مفاد میں اقدامات کرے۔ شہری بھی حکومت کے اس اقدام سے نالاں ہیں۔
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 56 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر3 روپے 56 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 88 روپے7 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے62 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 98 روپے45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 76 روپے46 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 65 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔
خیال رہے کہ اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 94 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی تھی۔اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں یکم مارچ سے پٹرول 3روپے 56پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 6روپے 94پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفاری کی گئی تھی۔اس کے علاوہ اوگرا نے مٹی کا تیل بھی 6روپے 28پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔
گزشتہ ماہ بھی وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
اس موقع پر ایک شہری تنویرنے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی مافیا ہے جو ہر ماہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے دوسری اشیاءِ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے ،اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے والے افسران مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جو ٹھیک طور پر اپنا کام نہیں کررہے ہیں۔
شہری نے کہا کہ جس طرح پیپلز پارٹی کی حکومت نے پیٹرول کی قیمت 110 روپے لیٹر پر چھوڑی تھی اسی طرح ن لیگ بھی 110 روپے لیٹر کر کے ہی چھوڑے گی جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اورغربت میں مزید اضافہ ہوگا۔
شہری نے مزید کہا کہ حکومت کو غریب عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved