Mar 02, 2018 06:10 pm
views : 561
Location : Karachi Shipyard and Engineering Works News Date
Karachi- Launching ceremony of 32 Ton BP Tug built for Pakistan Navy
کراچی ، پاک بحریہ کے 32 ٹن بُلرڈ پُل ٹگ کی لانچنگ تقریب
پاک بحریہ کے لئے تعمیر کئے گئے 32 ٹن بُلرڈ پُل ٹگ کی لانچنگ تقریب کراچی
شپ یارڈ میں ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری وزارت دفاعی پیداوار
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اعجاز چوہدری تھے۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تعمیر کردہ اس ٹگ کی لمبائی 34 میٹر جبکہ وزن
481 ٹن اور رفتار 12 ناٹیکل میل فی گھنٹہ ہے۔مہمان خصوصی نے شپ بلڈنگ کے
شعبے میں خود انحصاری کے حصول کے لیے پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کے کردار
کو سراہا۔
اس موقع پر سیکریٹری وزارت دفاعی پیداوار نے سی پیک کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے وزیر اعظم کی جانب سے گوادر میں شپ یارڈ کی منظور ی کا بھی اعلان
کیا۔
پاک بحریہ کے ٹگ کی لانچنگ کی تقریب میں سینئر نیول آفیسر ز سمیت اعلیٰ سول و ملٹری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔