Mar 02, 2018 06:41 pm
views : 589
Location : Different Places
Peshawar- Public Views about Petrol Prices Hike
پشاور،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،شہری حکومت سے نالاں
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
گیا ہے، وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3روپے 56پیسے
اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 88روپے7 پیسے فی لیٹر ہوگئی
ہے ،ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد
اس کی نئی قیمت 98 روپے45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہری حکومت سے
نالاں دکھائی دے رہے ہیں شہریوں کو کہنا ہے کہ جب سے 2018 شروع ہوا ہے
حکومت نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں صرف اضافہ ہی کیا ہے۔
اس حوالے سے ایک شہر ی مصطفیٰ نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو
کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیٹرول مہینگا ہوتے ہیں ہر چیز خود بہ خود مہنگی ہو
جاتی ہے ہماری حکومت سے گزارش ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رعایت
کرے۔
ایک اور شہری محمد علی نے کہا کہ پیٹرول دن بدن مہنگا کیا جارہا ہے ہماری
صوبائی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ پیٹرول کی مہنگائی پر غور کرے اور اپنی
طرف سے پیٹرول سستا کر وانے کیلئے کوشش کرے۔
ایک اور شہری اسد خان نے کہا کہ جیسے پہلے عمران خان کے دھرنو ں کی وجہ سے
نواز شریف نے پیٹرول 64روپےلیٹر کر دیا تھا اسی طرح پھر کے پی کے حکومت
وفاقی حکومت پر زور ڈالے اور پیٹرول سستا کر وائے ۔