Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 02, 2018 09:52 pm views : 423

Location : KPK Assembly

Peshawar- KPK Assembly Session
  • Urdu

پشاور: اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس

پشاورمیں اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے سیشن کا اجلاس ہوا جس کے ایجنڈے میں محکمہ صحت اور محکمہ داخلہ سے متعلق سوالات شامل کئے گئے ، ایجنڈے میں خیبر پختونخوا ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کے ملازمین کی مستقلی کا بل بھی پیش کیا گیا۔
اسمبلی سیشن کے اضافی ایجنڈے میں بلدیو کمار کے حلف نامہ بھی شامل تھا جس پر اسمبلی ممبر ان نے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور اسمبلی کا واک آؤٹ کیا۔
اسمبلی ممبران کا کہنا تھا کہ سردار سورن سنگھ کا قاتل کس طرح اسمبلی میں آئے گا، اگر بلدیو کمار کو حلف اٹھانے کیلئے لایا گیا تو ہم ایوان سے واک آؤٹ کرینگے ۔
اسمبلی سے واک آؤٹ کے باعث کورم پورا نہ ہوا اور اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔
ہائیکورٹ کی طرف بلدیو کمار سے اسمبلی رکنیت کا حلف نہ لینے کی صورت میں سینٹ انتخابات ملتوی کرنے کے خدشے پر ایڈوکیٹ جنرل اور اسپیکر میں مشاورت کی گئی۔
اس حوالے سے اسمبلی کے باہر ایم پی اے کے پی، نگہت اورکزئی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کر تے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اسمبلی ممبران کو مبارکباد دیتی ہوں کہ انہوں نے بلدیو کمار کو حلف اٹھانے کی اجازت نہیں دی جبکہ ہائیکورٹ نے اسے حلف اٹھانے کی اجازت دے دی تھی کہ بلدیو کمار ابھی مجرم نہیں ہے ۔
نگہت اورکزئی نے کہا کہ حلف اٹھانے کا فیصلہ دینے سے پہلے ہائیکورٹ اورممبرزصوبائی اسمبلی میں مشاورت ہونی چاہئے تھی۔
ایم پی اے محمود خان نے کہا کہ سورن سنکھ ہمارے ایک بہادر ساتھی تھے جن کے قتل پر ہم نے بلدیو کمار کو حلف اٹھانے نہیں دیا کیونکہ بلدیو کمار نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے اپنے دوست کو قتل کیا ہے حالانکہ وہ مسلمان بھی نہیں تھا پھر بھی اسمبلی سورن سنگھ کو انصاف دلانے کیلئے کوشاں ہے ۔
اس موقع پر ایم پی اے خیبر پختون خوا اسمبلی ، شوکت یوسف زئی نے کہا کہ بلدیو کمار کا معاملہ ایک قانونی معاملہ ہے جس کیلئے ایڈوکیٹ جنرل کو اسمبلی میں بلالیا گیا ہے جن سے مشاورت کی جارہی ہے کہ بلدیو کمار کو حلف اٹھانے دیا جائے یا نہیں کیونکہ ہائیکورٹ نے اس کے حق میں حلف اٹھانے کا فیصلہ کر دیا ہے اور کل الیکشن ہیں جبکہ اسمبلی ممبران اس کے حلف اُٹھانے کی مخالفت کر رہے ہیں جس کے باعث سینیٹ الیکشن ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔

Recent News

Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved