Mar 02, 2018 10:01 pm
views : 535
Location : Different Areas
Peshawar- Hindu Community celebrates Holi
پشاور: ہندو برادری کی جانب سے ہولی کی تقریب کا انعقاد
پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح پشاور میں بی ہندو برادری کا سالانہ تہوار
ہولی جوش خروش سے منایا جارہا ہے جس کے تحت پشاور میں ایک رنگا رنگ تقریب
کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں خواتین ، بچوں ، بزرگوں اور ہندوبرادری سے
تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے شرکت کی جس میں بچوں اور بچیوں نے رقص کیا۔
تقریب میں ہندو برادری کے ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر خوشی کا اظہار کیا، تہوار کی اہم رسم ہولی کو جلانے کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر ایک نوجوان خاتون نینا نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائدے سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہو لی اس لئے مناتے ہیں کہ اس دن اچھائی کی جیت ہوئی
تھی اور برائی کی ہار جس پر ہم ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر خوشی کا اظہار کر
تے ہیں۔
نینا نے کہا کہ ہم خوب انجوائے کر رہے ہیں، ہم بہت خوش ہیں کہ پاکستان میں آزادی سے ہم اپنایہ تہوار منا رہے ہیں۔
ایک اور خاتون نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں ہولی کے تہوار پر اور سب سے بڑی
بات یہ ہے کہ پاکستان میں ہم اپنا ہر تہوار آزادی سے مناتے ہیں۔
خاتون نے کہا کہ ہماری ہولی بہار کے موسم میں آتی ہے جس میں بہار کے مختلف پھولوں کی طرح مختلف رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔
تقریب میں شریک ایک نوجوان نے کہا کہ ہولی میں ہم ہولی کو جلانے کی رسم کرتے ہیں جس کا مقصد اچھائی کو فروغ دینا ہے ۔