Mar 03, 2018 03:08 pm
views : 503
Location : Balochistan Assembly
Quetta- Senate Elections Polling Underway
کوئٹہ ، سینیٹ انتخابات: بلوچستان اسمبلی میں پولنگ جاری،سیکیورٹی انتہائی سخت
سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی سمیت صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ جاری ہے۔
سینیٹ معرکے کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو بلاتعطل شام 4 بجے
تک جاری رہے گا۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں پولنگ کی نگرانی کے لیے
نمائندے مقرر کیے ہیں جن میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران اور سیکریٹری
نگرانی کیلئے موجود ہیں۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب
خیبرپختونخوا اسمبلی، ممبر الیکشن کمیشن، عبدالغفار سومرو بلوچستان اسمبلی،
شکیل بلوچ سندھ اسمبلی اور الطاف ابراہیم قریشی پنجاب اسمبلی میں نگرانی
کے لیے موجود ہیں۔
بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کی خالی ہونے والی گیارہ نشستوں کےلئے انتخاب
ہورہا ہے،گیارہ بجےتک کسی رکن اسمبلی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا،تاہم تقریبا
ًسوا گیارہ بجے نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنےوالےرکن اسمبلی سرداراسلم بزنجو
نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈرمولانا عبدالواسع نے بلوچستان اسمبلی کے باہر ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو ہر سطح پر
نظر انداز کیا جا رہا ہے، 1ٹیکنو کریٹ اور ایک جنرل نشت پر کامیاب ہونگے،
سینٹ انتخابات میں حکومتی اتحاد کا حصہ ہے ۔
مولانا عبدالواسع نے مزید کہا 25 سال سے اسمبلی میں ہوں کبھی کسی نے ہارس
ٹریڈنگ کی لئے رابطہ کیا، حکومتی اتحاد میں شامل ارکان 45 تک پہنچ سکتی ہے۔