Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 03, 2018 03:26 pm views : 567

Location : Punjab Assembly

Lahore- Senate Election, Polling Underway in Punjab Assembly
  • Urdu

لاہور، پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری

قومی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ 52 نشستوں پر 131 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
سینیٹ الیکشن کے موقع پر آج پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیاں مکمل طور پر پولنگ اسٹیشنز کے روپ دھار ے ہوئے ہیں ، جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق اراکین اسمبلی کو اسمبلی سیکریٹریٹ کا کارڈ ساتھ لانا ہوگا، جبکہ موبائل فون پولنگ اسٹیشن لانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔مسلم لیگ ن کے نواز شریف کی بطور پارٹی صدر نااہلی کے بعد پہلی بار ان کے حمایت یافتہ امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑرہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی جبکہ بیلٹ پیپر دکھا کر ووٹ کاسٹ کرنے والے رکن کو سزا ملے گی۔
سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پنجاب کی 12 نشستوں پر 20 امیدواروں میں ، سندھ کی 12 نشستوں پر33 ، خیبر پختونخوا میں 11 نشستوں پر 26 جبکہ بلوچستان کی11 نشستوں پر23 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، جبکہ فاٹا کی 4 نشستوں پر 24 اور اسلام آباد کی 2 نشستوں پر 5 امیدوار مد مقابل ہیں۔
انتخابات کے سلسلے میں پنجاب کیلئے 1600 ، سندھ اور اسلام آباد کیلئے 800، خیبرپختونخوا کیلئے600، بلوچستان کیلئے 300 اور فاٹا کیلئے50 بیلٹ پیپرچھاپے گئے ۔
پنجاب میں سینٹ کی 12 نشستوں پر 20 امیدوار مد مقابل ہے ،جنرل نشست پر مسلم لیگ (ن) کے نامزد کردہ امیدوار جنہیں الیکشن کمیشن نے آذاد قرار دیا ہے ان میں ڈاکٹر آصف کرمانی،رانا مقبول ، رانا محمود الحسن، شاہین خالد بٹ ،زبیر گل ،ہارون اخترخان ،اور مصدق ملک شامل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے شہزاد علی خان پی ٹی آئی کے چوہدری سرور،مسلم لیگ(ق)کے کامل علی آغا کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ٹیکنو کریٹ پر مسلم لیگ( ن) کے اسحاق ڈار، نصیر احمد بھٹہ اور دوسرے مد مقابل ہوں گے خواتین کی مسلم لیگ(ن) کی نزہت صادق اور سعدیہ عباسی امیدوار ہیں۔
انتخابات سے قبل ایک ایک نشست کے لیے سیاسی جماعتوں کا جوڑ توڑ عروج پر تھا، ایک جانب ہارس ٹریڈنگ اور پیسے کی ریل پیل کے الزامات تھے تو دوسری جانب سیاسی اتحاد اور مشترکا مفادات کی صورتحال تھی۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما آصف کرمانی نے پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان مسلم لیگ (ق)کے رہنما کامل علی آغا نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
واضح رہے کہ موجودہ سینیٹ کے 52 ارکان 11 مارچ کو ریٹائر ہوں گے اور آج جیتنے والے آئندہ 6سال کے لئے سینیٹر بن جائیں گے۔

Recent News

Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved