Mar 03, 2018 03:51 pm
views : 544
Location : Sindh Assembly
Karachi- Senate Election, Polling Underway in Sindh Assembly
کراچی،سندھ اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے پولنگ کا عمل جاری
سینیٹ میں ملک کے چاروں صوبوں، فاٹا اور وفاقی دارالحکومت کی 52 نشستوں پر
پولنگ کا عمل جاری ہے جس کے لیے 131 امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی
اور ملک کی چاروں اسمبلیوں میں سینیٹ کی 52 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری
ہے، اراکین شام 4 بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے۔
سینیٹ انتخابات میں چاروں صوبوں کی 7، 7 جنرل نشستوں پر امیدواروں کا
انتخاب کیا جائے گا، اسی طرح ہر صوبے سے خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی 2، 2
نشستوں پر امیدواروں کا چناؤ ہوگا، سینیٹ میں اقلیتوں کی 2، فاٹا کی 4 اور
اسلام آباد کی 2 نشستوں کے لئے بھی مختلف جماعتوں کے امیدوار آمنے سامنے
ہیں، اسلام آباد کی ایک نشست جنرل اور دوسری ٹیکنوکریٹ کے لئے مختص ہے،
متعلقہ اسمبلی کے ممبران ترجیحی بنیادوں پر خفیہ رائے شماری دیں گے جس
امیدوار کو زیادہ ترجیحی ووٹ ملیں گے وہ سینیٹر بن جائے گا۔