پشاور، خیبر پختونخوااسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری
خیبر پختونخوا میں بھی دیگر صوبوں کی طرح سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں 26 امیدوار میدان میں اتریں گے۔
صوبائی الیکشن کمشنر پیرمقبول ریٹرنگ آفیسر ہوں گے جنہیں مجسٹریٹ کے
اختیارات بھی حاصل ہوں گے،خیبرپختونخوا کے اراکین اسمبلی کی تعداد 124ہے
تاہم دو نشستیں خالی ہیں، جن میں تحریک انصاف کے ایک اقلیتی رکن بلدیو کمار
اور دوسری نشست حال میں ہی نااہل ہونے والے عبدالمنعم کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 60 ہے، ن لیگ اور جے یو آئی ف کے
سولہ، سولہ ممبران ہیں،جماعت اسلامی کے7،قومی وطن پارٹی کے 10پی پی پی کے
چھ جب کہ اے این پی کے 5اراکین ہیں۔
خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11نشستوں کیلئے 26امیدوار ہیں جبکہ قومی وطن
پارٹی کے محمد غفران ریٹائر ہوگئے ہیں، سات جنرل نشستوں پر
13امیدوارمدمقابل ہیں،جن میں پی ٹی آئی کے پانچ ،جے یو آئی اور پی پی پی
کے دو، دو جماعت اسلامی اور اے این پی کا ایک ایک جبکہ مسلم لیگ ن کے حمایت
یافتہ دو آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔