Mar 03, 2018 12:00 am
views : 402
Location : Sindh Assembly
Karachi-Disable Persons Protest near Sindh Assembly
کراچی،معذور افراد کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا جاری
معذور افراد کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا جاری ہے،پولیس نے معذور
افراد کے سامنے بھی رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں جبکہ معذور افراد رکاوٹیں ہٹانیں
کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ معذوری کے کوٹےمیں ملازمت دی جائے، سندھ کے مختلف
علاقوں سے آئے ہیں، مراد علی شاہ کو ان کے وعدے یاد دلانا چاہتے ہیں، تین
ماہ قبل وزیراعلی سندھ نے ملازمت دینے کا وعدہ کیا تھا،درخواستیں دی اور
انٹرویو بھی ہوا لیکن ملازمت نہیں ملی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اپنا حق لیکر جائیں گے کیونکہ اس حکومت کی مدت تو
پوری ہونے والی ہے، معذور افراد کا کوٹہ دو فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد کرنے
کا کہا گیا تھا،دو فیصد کوٹہ میں بھی کس کو ملازمت دی ہے، ملازمت مل جائے
تو آدھی معذور کم ہوجائے گی ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔