Mar 03, 2018 05:49 pm
views : 551
Location : Sindh Assembly
Karachi- MQM Pakistan Farooq Sattar Media Talk
کراچی، ووٹ بینک کومایوس نہیں کریں گے،پہلے سے زیادہ مضبوط ایم کیو ایم جنرل انتخابات کے لیے قائم کریں گے،فاروق ستار
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ اچھی خبر یہ ہے کہ تمام
چیلنجز کے باوجود سینیٹ کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایم
کیوایم میں ایک تنظیمی بحران اوراختلاف تھا لیکن اختلاف کے باوجود ہمارے
آپس میں رابطے رہے، پارٹی میں جہاں بھی اختلاف تھااس کوحل کرلیاہے
بہادرآباد کے ساتھ اب تنظیمی مسئلہ ہے وہ بھی حل کرلیں گے، کل ہم نے طے
کیاکہ ووٹ بینک کومایوس نہیں کریں گے،بااختیار اور بے اختیار سربراہ میں
فرق ہونا چاہیے،پہلے سے زیادہ مضبوط ایم کیو ایم جنرل انتخابات کے لیے قائم
کریں گے۔
سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پارٹی میں جہاں بھی اختلاف تھا اس کو ایڈریس
کرلیا، آج کے بعد جب دوبارہ بیٹھیں گے تو تنظیمی مسئلے کو بھی حل کریں گے،
جتنے بھی ایم کیو ایم کے ایم پیز ہیں ہمارے ساتھ ہیں، کل جنہوں نے کھانا
کھایا انہیں ہضم نہیں ہوا، کھانا ہضم نہیں ہوا اور الٹی ہو گئی تو بات ختم
ہو گئی۔
فاروق ستار کامزید کہنا تھا کہ ملک میں وڈیروں اورجاگیرداروں کی سیاست ہے ،
انتخابات میں پیسوں کی ریل پیل ہے لیکن پیسوں کی یہ ریل پیل متحدہ کے ایم
پی ایزپراثراندازنہیں ہوگی، آج ارکان اسمبلی کی آزمائش ہے،اگر پارٹی کو پتا
چلا کہ کسی نے ضمیر کا سودا کیا تو پکڑ ہوگی۔