Mar 03, 2018 05:56 pm
views : 669
Location : Sindh Assembly
Karachi- MQM Pakistan Kamran Tessori Media Talk
کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سےگفتگو
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سینیٹ کی نشست کے امیدوار کامران ٹیسوری
کا کہنا ہے کہ 22 اگست کے بعد فاروق ستار نے ایم کیو ایم کو سنبھالابہت سے
نشیب و فراز آئے،آپریشن چل رہا ہےتاہم ایک بات خوش آئند ہےکہ ایم کیو ایم
کےووٹرز اورسپورٹر ایک ہیں،جس کا ایک ثبوت کل کی پریس کانفرنس سے اور یہی
ایم کیو ایم کی خوبی ہے جبکہ آگے بھی معاملات کو اسی طرح لے کر چلیں گے۔
سندھ اسمبلی احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےایم
کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ بہت سی غلط فہمیاں دور ہوگئی ہیں جبکہ 7
تاریخ سے پہلےبنیادی غلط فہمیوں کو بھی دور کر لیں گےایم کیو ایم کے
امیدوار کی حیثیت سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ سینیٹ کے انتخابات میں اپنی سیٹیں
نکال لیں گے۔
کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ بحث نہیں ہے کہ کون کس کا امیدوار ہے تمام لوگ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہیں ۔