Mar 03, 2018 08:26 pm
views : 449
Location : Punjab Assembly
Lahore- PML(N) Leader Zaeem Qadri Press Conference
لاہور،نواز شریف کنگ بھی رہیں گے اور کنگ میکر بھی رہیں گے،زعیم قادری
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما زعیم قادری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم
نواز شریف سیاست کے بے تاج بادشاہ ہیں اور پاکستان کے کروڑوں عوام ان کی
قیادت پر اعتماد کرتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی زعیم قادری کا کہنا تھاتمام پری پول رگنگ
کے باوجود ن لیگی ایم پی اےمتحرک ہیں، مسلم لیگ کے امیدوار کو آزاد لڑانے
پر پری پول رگنگ کی گئی ہے،آمرکے احکامات کی توسیع اورپی سی او ججز کے
احکامات مانے جاتے ہیں۔
زعیم قادری کا کہنا تھا 146 سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب
ہوگی، انشااللہ! نواز شریف کنگ بھی رہیں گے اور کنگ میکر بھی رہیں گے145
کوشش کی گئی نوازشریف کوبغیرتلوار میدان میں اتارا جائے، جو ووٹ کاسٹ نہیں
کر سکتا اسے پارلیمنٹ میں بیٹھنے بھی نہیں دینا چاہیے، کل سب دیکھیں گے
گجرات میں لاکھوں کامجمع ہوگا، لوگ گجرات میں نوازشریف کوسننے آئیں گے،
جیتنے کے بعدامیدوار ن لیگ کے پلیٹ فارم پر آجائیں گے، جو سینیٹ کے لیے لوگ
منتخب کیے گئے ہیں وہ نوا زشریف کے سپاہی ہیں۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے آج ووٹ بھی کاسٹ نہیں کیا،
عمران خان کبھی پارلیمنٹ کو گالی دیتے ہیں کبھی پارلیمنٹیرینز کی تضحیک کی ،
جو ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتا اسے پارلیمنٹ میں بیٹھنے بھی نہیں دینا چاہیے۔