لاہور ، ملک بھر کی طرح لاہورمیں بھی جنگلی حیات کے تحفظ کا عالمی دن منایا گیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج وائلڈ لائف ڈے منایا جا رہا ہے،اس دن کومنانے
کامقصد جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بناناہے ،اس سلسلے میں لاہور چڑیاگھر
میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف
خالد ایاز خان تھے ،اسموقع پرچڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کی آگاہی
کے لئے اسٹالز لگائے گئے جبکہ ننھے بچوں نے جانوروں سے مشابہت رکھنے والے
لباس پہن کر دنیا کو جنگلی حیات کے تحفظ کا پیغام دیا۔
مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف خالد ایاز خان کا ذرائع ابلاغ عامہ
کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اقوام متحدہ کی جانب سے 2013 میں 3
مارچ کوجنگلی حیات کے تحفظ کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا
تھا،اگر ہمارے بچے اور شہری اسی طرح جنگلی حیات کے تحفظ کا پیغام دیتے رہے
تو ہم اس زمین کا خوبصورت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔