Mar 04, 2018 02:04 pm
views : 639
Location : Kotla Arab
Kotla Arab- PML-N to hold power show in Gujrat today
گجرات، مسلم لیگ ن آج کوٹلہ عرب میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے
گجرات کے کوٹلہ عرب علی خان اسٹیڈیم میں مسلم لیگ نواز نے پنڈال سجالیا
ہے،جہاں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا،حکمراں جماعت کی مقامی
انتظامیہ کی جانب سے جلسے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں،جلسہ سےسابق
وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور دیگر پارٹی قائدین جلسے سے خطاب کریں گے
اور کارکنوں کا لہو گرمائیں گے۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
اسٹیڈیم میں دس فٹ بلند اورایک سوبیس فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے،،
مقامی انتظامیہ کے مطابق جلسہ گاہ میں تیس ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی
گنجائش ہے، اسٹیڈیم کے اطراف اور مختلف سڑکوں پر خیر مقدمی بینرز بھی
آویزاں کیے گئے ہیں جبکہ جلسے کی سیکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کئے
گئے ہیں۔