Mar 05, 2018 02:00 pm
views : 594
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 36 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،36 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر (5مارچ 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
36 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43776 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 285 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 140 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،133 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔