کراچی،منگھو پیر کے مزار پر تین روزہ شیدی میلے کا آخری روز
منگھو پیر کے مزار پر تین روزہ شیدی میلے کا آج آخری روز ہے، اس دوران میلے
کے شرکاء شیدی گوٹھ سے دھمال ڈالتے ہوئے منگھو پیر کے تالاب پرگئے، جہاں
مگر مچھوں کے سردار کو گوشت کھلایا اورپھر منگھو پیر کے مزار پر چادر
چڑھائی۔
شیدی برادری کے چار قبیلے ہیں، جن میں حیدر آبادی، کھارادری، بیلہ را اور
لاسی برداری شامل ہیں، ان چاروں برادریوں کے سربراہان نے تالاب پر جا کرمگر
مچھوں کے سردار مو ر صاحب کو پانی سے نکال کر نہلایا اور پھراس کے ماتھے
پر سندور کا ٹیکہ لگایا ، اسے حلوہ اور گوشت کھلا نے کے بعد شیدی برادری نے
مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی۔
گزشتہ برس میلہ ایک روزہ تھا تاہم امن و امان کی بہتر صورتحال کے بعد میلہ
تین روزہ ہے، میلہ صبح 10 بجے سے شام تک جاری رہے گا،آج شرکا ء کی جانب سے
دھمال کے بعد میلہ اختتام پذیر ہوجائے گا۔