Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 05, 2018 03:37 pm views : 530

Location : NAB Court

Islamabad- Former PM Nawaz Sharif Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد، جتنا ظلم کروگے عوام اتنا ہی (ن)لیگ کا ساتھ دیں گے،نواز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ظلم کے آگے کھڑا ہونا ضروری ہے جتنا ظلم کروگے عوام اتنا ہی (ن)لیگ کا ساتھ دیں گے۔
احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اس طرح سے نکال کر باہر پھینکنے کو پاکستان کے عوام برداشت نہیں کرینگے، ظلم کے آگے کھڑا ہونا ضروری ہے، جتنا ظلم کروگے عوام اتنا ہی ساتھ دیں گے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام بھیڑ بکریاں نہیں، وہ ووٹ سے وزیراعظم منتخب کریں اور چند لوگ اسے اٹھا کر باہر کردیں، بغیر کسی وجہ کے وزیراعظم کو باہر نکال کر پھینک دیاگیا، وزیر اعظم نے کسی کا خون نہیں کیا، ڈاکا نہیں ڈالا کہ اسےاٹھا کر باہر پھینک دیا جائے، سرگودھا میں بھی ہمارے امیدوار سےشیر کا نشان چھین لیاگیا، نشان چھیننے سے کیا ہمارا نشان مٹا دیں گے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایک بھی ووٹ نہ رکھنے والی جماعت کو سینیٹ امیدوار کھڑا کرنے کا کیا حق ہے، پارٹی کو اس کےنشان سے محروم کرکے ووٹرکومشکل میں ڈالاگیا، نئے نشان پر الیکشن لڑ کر بھی ہمارا امیدوار کامیاب ہوا، سرگودھا کے ضمنی الیکشن کا رزلٹ آنکھیں کھولنے کیلیے کافی ہے، مسلم لیگ (ن) اور ہمارا بیانیہ صحیح ہے، ووٹ کو عزت دو عوام کا نعرہ بن چکاہے۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایسانہ چلا ہے اور نہ چلنے دیں گے، میری نااہلی کو عوام نے تسلیم نہیں کیا، فیصلے میں جان ہوتی تو عوام تسلیم کرلیتے، ہم نے صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہنا ہے، عوام اب سکھا شاہی برداشت نہیں کرینگے،یہ کسی فرد واحد کا ملک نہیں ہے، پچھلے 70سال جیسے گزرے اگلے 70سال ایسے نہیں گزریں گے، عوام محسوس کررہے ہیں کہ (ن) لیگ کا موقف درست ہے۔

Recent News

Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved