اسلام آباد، دس سے پندرہ دن میں ن لیگ کی سیاست کا جنازہ نکلے گا،شیخ رشید
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ایک بار پھر سینیٹ انتخابات میں ہارس
ٹریڈنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بولیاں انہوں نے لگائی ہیں ، جن کے
بیرون ملک د ولت کے انبار لگے ہیں ،شیخ رشید نے دس سے پندرہ دن میں ن لیگ
کی سیاست کا جنازہ نکلنے کی بھی پیش گوئی کر دی ۔
عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشیدکا اسلام ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں پانچ پانچ
کروڑ میں ایک ایک ووٹ بکا، چیئرمین سینیٹ کون بنتا ہے اس سے کوئی فرق نہیں
پڑتا، سب کی نظریں عام انتخابات اور صدارت ہر لگی ہیں ۔
شیخ رشید نے کہا کہ آج کےد ور میں پیسے کی ہی ساری گیم ہے ، سب کا پیسہ ہی
مائی باپ بنا ہے ،سیاسی پنڈت نے اگلے دو ہفتوں میں بڑ ے فیصلے کی بھی پیش
گوئی کر دی اور کہا کہ ججز کو نشانہ بنانے والوں کی سیاست کا جنازہ نکلنے
والا ہے یہ ضرور گندے ہونگے ۔