اسلام آباد عمران خان بتائیں کہ چوہدری سرور کو ووٹ کہاں سے ملے،مریم اورنگزیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اوررنگزیب کا کہنا تھ اکہ پوری قوم
کو سینیٹ کا الیشنک وقت پر ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
احتساب عدالت کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ سینیٹ انتخابات پورے پاکستان کی کامیابی ہے
یہ کہا جارہا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن نہیں ہونگے اور حکومت ختم ہوجائے گی۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان چوہدری سرور کو ساتھ بٹھا کر
پریس کانفرنس کریں اور بتائیں انہیں کس نے ووٹ دیئے ، ڈسپلنری ایکشن کیوں
نہیں لیتے ،کیا ان کو نہیں پتہ ان کی پنجاب میں کتنی سیٹیں ہیں؟ (ن)لیگ ہر
وہ کام کرے گی جو ضابطہ اور قانون کے مطابق ہے ۔