کراچی ، گالف کلب میں ایک سو گیارھواں خصوصی پرچرڈ کپ گالف ٹورنامنٹ اختتام پزیر
کراچی گالف کلب میں منعقدہ ایک سو گیارھواں خصوصی پرچرڈ کپ گالف ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگئی ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق خصوصی پرچرڈ کپ گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کراچی
گالف کلب کی ایک سو تیسویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف
ایڈمرل ظفر محمود عباسی پرچرڈ کپ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔
ترجمان کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف نے کراچی گالف کلب کی ایک سو تیسویں
سالگرہ کے موقع پر پاک بحریہ اور کراچی گالف کلب کے اسٹاف کی انتھک کوششوں
کو سراہا۔امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک
بحریہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔
اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے پرچرڈ کپ کی مختلف کیٹیگریز میں
کامیابی حاصل کرنے والے گالفرز کو انعامات سے نوازا۔پاک بحریہ کے کیپٹن
عنصر محمود، رچرڈ کپ کی گراس کیٹیگری میں فاتح رہے اور کلب چیمپئن قرار
پائے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پرچرڈ کپ 1888 سے منعقد ہو رہا ہے اور یہ اس سیریز کا ایک سو گیارھواں مقابلہ تھا۔