Mar 05, 2018 06:22 pm
views : 578
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 88 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 88 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر (مارچ 2018) کو
مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 88 پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 43829 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغازمثبت زون
میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 352 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 161کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،173 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔