Mar 05, 2018 07:11 pm
views : 631
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Consul General of Malaysia
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے ملائیشیا کے قونصل جنرل اسماعیل بن محمد بکری کی الوداعی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ملائیشیا کے قونصل جنرل اسماعیل بن محمد بکری نے الوداعی ملاقات گورنر ہاؤس میں کی ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران پاک ملائیشیا اقتصادی تعاون
میں اضافہ کی ضرورت ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کی دستیابی
اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کراچی ملک کا معاشی حب ہے، یہاں
ہونے والی کوئی بھی سرگرمی ملکی معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے۔2013 اور آج کے
کراچی میں واضح فرق ہے۔امن و امان ،توانائی کی صورتحال میں بہتری اسے
سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بناتی ہے۔
محمد زبیر نے کہا سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد اور سیکورٹی فراہم کی جارہی
ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت
ہے۔پاکستان اور ملائیشیا کے مابین انتہائی قریبی برادرانہ تعلقات کی بنیاد
خلوص اور باہمی احترام پر ہے۔دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم
بنانے کے لئے تجارتی تعلقات میں اضافے کی ضرورت ہے۔
ملائیشیا کے قونصل جنرل اسماعیل بن محمد بکری نے کہا پاکستان ہمارا قابل اعتماد دوست ہے۔