کٹھمنڈو ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 2روزہ دورے پرنیپال پہنچ گئے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 2روزہ دورے پرنیپال پہنچ گئے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دوروزہ دورے
پر نیپال پہنچ گئے، جہاں وہ نیپالی قیادت سے تجارت، تعلیم، سیاحت اور دفاع
سمیت مختلف شعبوں میں تبادلۂ خیال کریں گے۔
ترجمان کے مطابق نیپال کے کٹھمنڈو ایئرپورٹ پر نیپال کے وزیر خزانہ اور
اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا استقبال کیا، وزیراعظم اپنے
دورے کے دوران نیپالی قیادت کو اس کے جمہوری عمل کی کامیاب تکمیل پر
مبارکباد دیں گے جس کے نتیجے میں نئی حکومت وجود میں آئی۔
نیپال پہنچنے پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ انہیں نیپال کے
سب سے بڑے سول اعزاز سے بھی نوازا گیاوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیپال کی
صدر بدیادیوی بھنڈاری سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم کے دورے سے تجارت، تعلیم، سیاحت، دفاع اور عوامی روابط سمیت
مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینےاورمستحکم کرنے کی
راہیں ہموار ہوں گی۔
دورے کے موقع پر سارک کو اہم علاقائی تنظیم کی حیثیت سے دوبارہ فعال کرنے کے طریقوں پر بھی غور کیا جائے گا۔