لاہور،موچی دروازے کی کھلونا مار کیٹ میں آتشزدگی،کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر
لاہور کے علاقے موچی دروازے میں واقع کھلونا مارکیٹ کے ایک پلازہ میں آگ
بھڑک اٹھی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازے کی چوتھی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے
لیا،آگ سے کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا تاہم کروڑوں روپے کا مالی نقصان
ہوگیا، گلیاں،بازار تنگ ہونے کی وجہ سے ریسیکو ٹیموں کو آپریشن کرنے میں
شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
واضح رہے کہ گھنٹہ بھر آگ سے لڑنے کے بعد اس پر قابو پا لیا گیا اور کولنگ
کا شروع کردیاگیا،ریسکیو کی جانب سےشہریوں کو ہدایت کی گئی کہ احتیاطی
تدابیر اختیار کریں۔
ریسکیو 1122 کے افسر فاروق احمد کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے
گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے واقعے کی اطلاع ملتے ہی
امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا تھا جبکہ یہاں کہ تاجروں نے بھی ہمارے
ساتھ آگ بجھانے میں تعاون کیا ۔
ایک شہری خواجہ بشارت کربلائی کا کہنا تھا کہ ٹوائے مارکیٹ ہے جہاں آگ لگی
ہے فائر بریگیڈ کا عملہ تو بر وقت پہنچ گیا تھا تاہم یہ سارا کیمیکل ہے اس
لئے آگ پرقابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔