Mar 06, 2018 02:04 pm
views : 499
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 80 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،80 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل (6مارچ 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
80 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43909 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 267 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 158 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،95 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔