راولپنڈ ی ، بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں سہولتوں اور امن کی فراہمی کا خواب پورا ہوگیا،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے کم ترقی یافتہ
علاقوں میں سہولتوں اور امن کی فراہمی ایک خواب تھا جو پورا ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورہء بلوچستان کے
دوسرے روز آواران میں آرمی چیف نے مقامی عمائدین اور فوجیوں سے گفتگو میں
سیکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ مسلسل کوششوں اور قومی عزم سے بلوچستان میں ترقی و
استحکام لایا جاسکتا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربت بلیدہ روڈ
کے ترقیاتی کام کا افتتاح بھی کیا اور جھاو میں کیڈٹ کالج آواران کا سنگ
بنیاد رکھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیڈٹ کالج آواران ابتدائی طور پر 800 کیڈٹس کے لیے
ہوگا، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان آرمی چیف کے دورہ آواران میں ان کے
ہمراہ رہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کیڈٹ کالج آواران کو پاک فوج کے
انجینئرز تعمیر کریں گے۔
اس سے پہلے آرمی چیف نے رات تربت میں گزاری اور مقامی عمائدین سے ملاقات
کی، انہوں نے مکران فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں سہولیات اور امن
کی فراہمی ایک خواب تھا جو پورا ہوگیا، فیسٹیول میں اتنی بڑی تعداد میں
لوگوں کی شرکت بلوچستان میں امن کی واپسی کا ثبوت ہے۔
آرمی چیف کوجھاو میں حالیہ سیکیورٹی اقدامات، سماجی و اقتصادی منصوبوں
پرحکومت کو دی گئی مدد پر بھی بریفنگ دی گئی، اس موقو پر کمانڈرسدرن کمانڈ
لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی موجود تھے۔