Mar 06, 2018 02:45 pm
views : 548
Location : Private School
Peshawar- Private School organizes Science and Technology Exhibtion
پشاور، نجی اسکول کے زیر اہتمام آرٹ ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایگزیبشن کا انعقاد
پشاور میں آرٹ،سائنس اور ٹیکنالوجی ایگزیبشن کا انعقاد کیا گیا۔ایگزیبشن
میں طلباء کے بنائے گئے مختلف اشیاء نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔طلباء نے
روایتی رقص بھی پیش کئے۔
پشاور فیز تھری چوک میں نجی اسکول کے زیر اہتمام آرٹ ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
ایگزیبشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلباء اور طالبات کی جانب سے بنائے
گئے گیجٹز ، مٹی سے بنے خوبصورت ڈیزائن کے برتن اور مختلف آئیڈیاز پر مبنی
روبوٹ کے سٹالز لگائے گئے تھے۔ طلبہ ء نے خاکے اور روایتی رقص بھی پیش کئے۔
ناظرین جہاں طلبہ کے پرفارمنس سے جہاں محظوظ ہوئے تو وہی اساتذہ نے سرکاری اسکولوں میں بھی ایسے تقاریب منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
والدین کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر بھی تعلیمی اداروں میں نصابی سر
گرمیوں کی ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد ہونا چاہیے کیونکہ اس سے
ناصرف طلبہ ء کے صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکے گا بلکہ یہی طلبہ ء آگے جاکر
مختلف شعبوں میں ملک اور قوم کا نام روشن کرسکے گے۔