اسلام آباد، نواز شریف، شہباز شریف کو سامنے لائے ہیں تاکہ وہ وکٹ کے دونوں اطراف کھیل سکیں ، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوامیں 5 ،5 کروڑ
میں ووٹ بکا جبکہ بلوچستان کی پوری اسمبلی بک گئی,وہ لوگ یہ کام کرتے ہیں
جن کے پاس منی لانڈرنگ کا پیسہ ہے ، جو امیدوار سزا یافتہ ہیں وہ بھی اپنا
ریکارڈ بتائیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ درخواست ہے حلف سے پہلے کم از کم 4 شقوں کا
بیان حلفی لیا جائے ، الیکشن کمیشن کو بھی پتا ہے سینیٹ الیکشن کا فارم
ٹھیک نہیں بنا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے منتخب ہونے والے ارکان
بتائیں کہ ان کے بیرون ممالک کتنے اثاثے ہیں ، یہاں ایسے امیدوار ہیں جو
منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،چیف جسٹس کے نوٹس میں 4 لوگ آئے ہیں ، مزید 4
سینیٹرز نظر میں ہیں ، ان کی درخواست سپریم کورٹ لے جائیں گے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے چور اور ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں ،
نواز شریف، شہباز شریف کو سامنے لائے ہیں تاکہ وہ وکٹ کے دونوں اطراف کھیل
سکیں ، لگتا ہے الیکشن کی حلقہ بندیاں بھی چیلنج ہوں گی۔