پشاور،ارمڑ کے مکینوں کی جانب سے سیکشن فو ر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاور کے علاقے ارمڑ کے مکینوں کی جانب سے سیکشن فو ر کے خلاف احتجاجی
مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں ان
کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی
کی
مظاہرین کا کہنا تھا کہ آٹھ سال پہلے اے این پی کی حکومت میں ان کے علاقے
میں سیکشن فور کا نفاذ کیا گیا تھا جو کہ ان کے ساتھ سراسر زیادتی تھی اور
اب موجودہ ممبر صوبائی اسمبلی اشتیاق ارمڑ سے کئی بار درخواست کر چکے ہیں
لیکن ان کی شنوائی نہیں ہو رہی مظاہرین نے مطالبہ کیا ہےکہ حکومت فوری طور
پر ان کے علاقے سے سیکشن فور ہٹا ئےاور اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو
اسمبلی کا گھیراؤ کرینگے ۔
جماعت اسلامی پشاور کے رہنما کمال حسین کا کہنا تھا کہ اگر تین دن میں
سیکشن فور کو نہ ہٹایا گیا تو ہم پاور اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔