Mar 06, 2018 03:40 pm
views : 660
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- PPP Sardar Latif khosa Media Talk
اسلام آباد، پیپلزپارٹی میں بیرونی فنڈنگ نہیں ہے ،لطیف کھوسہ
الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے خلاف تحریک انصاف کی جانب
سے غیرملکی فنڈنگ کی درخواست پرتین رکنی کمیشن نے سماعت کی، پیپلزپارٹی کی
جانب سے لطیف کھوسہ کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ ن لیگ کی جانب سے کوئی پیش نہ
ہوا۔
تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے اعتراض اٹھایا کہ ہمیں ابھی تک
پیپلزپارٹی کی جانب سے جمع کرائے جانے والے جواب کی کاپی نہیں ملی، جس پر
پیپلزپارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی جواب کی کاپی دے
دیتے ہیں، تحریک انصاف کے وکیل نے کمیشن سے استدعا کی حکم جاری کیا جائےتا
کہ ہمیں پیپلزپارٹی کے جواب کی کاپی مل سکے، الیکشن کمیشن نے مزید کاروائی
27 مارچ تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ
کا کہنا تھا پیپلزپارٹی میں بیرونی فنڈنگ نہیں ہے ، سینیٹ کے الیکشن میں
بہت شور پڑا ہے لیکن پی پی کو کامیابی ملی، جب مخالفین خود جیت جائیں تو
کہتے ہیں شفاف الیکشن ہوئے ہیں اور جب ہار جائیں تو ہارس ٹریڈنگ کی باتیں
کرتے ہیں ۔
لطیف کھوسہ نے کہا بلوچستان میں ن لیگ کی بیڈ گورننس کی وجہ سے پیپلزپارٹی
کو کامیابی ملی،جبکہ امیدواروں نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کئے جانے
والے اقدامات کے اعتراف میں ہمیں ووٹ دیا،سندھ میں ایم کیو ایم کی ہار کی
وجہ انکی پارٹی کا انتشار کا شکار ہونا ہے ۔
پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن سے رابطے میں ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ پیپلز پارٹی کا ہوگا۔