Mar 06, 2018 05:49 pm
views : 489
Location : Driving Licsence Branch
Peshawar- Driving License For Transgenders
پشاور، خیبر پختونخوا ٹریفک پولیس نے خواجہ سراؤں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کردیا
خیبر پختونخوا ٹریفک پولیس نے خواجہ سراؤں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء
کردیا, پشاور کے30 خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیے گئے
ہیں،ڈرائیونگ لائسنس کے حصول پر خواجہ سراؤں نے پولیس کے اس اقدام کو خوب
سراہاہے۔
خواجہ سرا اب صرف ناچ گانا ہی نہیں بلکہ ڈرائیونگ بھی کر سکیں گےکیونکہ
خیبر پختونخوا ٹریفک پولیس نے کردیا ہے خواجہ سراؤں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس
کا اجراء،پہلے مرحلے میں 30 خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے
جبکہ خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ سکولوں میں تربیت بھی دی جائے گی۔
خواجہ سراؤں نے بھی ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا اور ڈرائیونگ لائسنس کو اپنے لئے روزگار کا بہترین موقع قرار دیا ہے۔
نئی مردم شمارے کے مطابق صوبے بھر میں 9 سو سے زائد خواجہ سراءہیں۔
ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ ہم نے خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس بنا کر دیے ہیں جو وقت
کی ضرورت ہے۔
صدر ٹرانسجینڈر ایسوسی ایشن فرزانہ خان کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کے پاس
کوئی ہنر نہیں تھا خواجہ سراؤں کے پاس بیوٹیشن ڈرائیونگ جیسے ہنر ہونے
چاہئیں تاکہ ہم دیگر افراد کی طرح اپنے معاملات زندگی چلا سکیں۔