پشاور، شہید نقیب اللہ محسود کے والد ملک محمد خان کا پر یس کانفرنس سے خطاب
شہید نقیب اللہ محسود کے والد ملک محمد خان نے کہا کہ نقیب اللہ کے ساتھ
ظلم کیا گیا ،لوگوں نے آواز اٹھائی کے نقیب بے قصور اور راؤ انور قصور وار
ہے ، راؤ انور چھپاہوا ہے سامنے نہیں آتا ،سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انور
عدالت میں حاضر ہوکر جواب دے ۔
پشاور پر یس کلب میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد خان نے کہا
کہ میں عدالت سے مطمئن ہوں ۔امید ہے مجھے بہت جلد انصاف ضرور ملے گا۔